نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت قدرے بہتر ہے اور آج ان کا پلیٹ لیٹس کاؤنٹ بھی مستحکم ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر محمود ایاز نے بتایا کہ نواز شریف ہمارے پاس مریض کی طرح زیرِ علاج ہیں، جب تک علاج مکمل نہیں ہو جاتا وہ یہاں ہی ہیں۔
پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ نواز شریف صاحب نے کسی اور جگہ جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے۔
مریم نواز کی صحت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ میں مریم نواز کا میں معالج نہیں ہوں، جو ڈاکٹرز ان کو دیکھ رہے ہیں وہ بہتر بتا سکتے ہیں۔












