سپریم کورٹ نے 56 کمپنیز کیس میں شہبازشریف کو طلب کر لیا

0
568

سپریم کورٹ نے 56 کمپنیز کیس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ شہباز شریف پیش ہو کر وضاحت کریں کہ بھاری تنخواہوں پر بھرتیاں کیسے ہوئٰیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود پیش ہو کر وضاحت کریں کہ سرکاری افسران کو بھاری تنخواہوں پر کیسے بھرتی کیا گیا۔ جس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا کمپنیوں سے براہ راست رول نہیں تھا.

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ شہباز شریف کے رول کے بغیر تو یہاں مکھی بھی نہیں اڑتی. پوچھیں اپنے وزیر اعلی سے کہ وہ کہاں ہیں اور کس وقت عدالت پیش ہوں گے. چیف جسٹس نے نیب کو 56 کمپنیوں کے سی ای اوز کی جائیداد کا تخمینہ لگانے کا حکم بھی دے دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY