پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور ٹی وی اینکر جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی، اس بات کی تصدیق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمدنے کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ جنید جمشید کی میت کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی ہے۔

جنید جمشید کی میت کی شناخت کے بعد ان کی تدفین کب ہوگی یہ ان کے اہل خانہ طے کریں گے، آج اس حوالے سے جنید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا تھا کہ مرحوم جنید جمشید کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معین خان اکیڈمی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

اس سے قبل جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید کی میت کی شناخت ہونے کے بعد ان کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئی تھی،جن کی درخواست پر نیہا جنید کی میت ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی کے سرد خانے میں منتقل کی گئی ہے، نیہا جنید کی میت لاہور روانہ کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں ہوگی

SHARE

LEAVE A REPLY