کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں امیتابھ بچن کی واپسی

0
210

ندوستانی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کس کو یاد نہیں ہوگا؟ یقیناً ہم سب ہی اس شو کے مداح رہ چکے ہیں۔

اس شو کے میزبان بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنے اس کامیاب گیم شو سے ہر گھر میں اپنی جگہ بنالی۔

اس شو کے اب تک 8 سیزن نشر کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 7 کی میزبانی امیتابھ بچن نے کی، جبکہ سیزن 3 میں شاہ رخ خان ہوسٹ کے طور پر سامنے آئے، لیکن امیتابھ بچن کی کمی اس پورے سیزن مداحوں کو محسوس ہوتی رہی۔

اور اب مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ہوسٹ کی صورت میں نظر آئیں گے۔

اداکار نے اس خبر کا اعلان اپنے بلاگ میں کیا۔

خیال رہے کہ سیزن 9 کے بنے کی خبروں کے ساتھ ساتھ ایسی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں تھی کہ اس سیزن کو امیتابھ بچن کی جگہ ان کی بہو ایشوریا رائے بچن یا رنبیر کپور ہوسٹ کرتے نظر آئیں گے، تاہم اب یہ بات واضح ہوگئی کہ اس گیم شو کا 9 سیزن بھی امیتابھ بچن کے ساتھ ہی بنایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY