وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والے نقصانات کے پاکستان پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں، چند دنوں میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھیں گی، آئندہ اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے ، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی کو مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کا سامنا ہے ، پاکستان معاملات سفارت کاری کے ذریعے حل کرانے کی کوشش کررہا ہے ، پاکستان آزمائش کی گھڑی میں متاثرین ممالک کے ساتھ ہے، عالمی سطح پر ہونے والے نقصانات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالات جونہی بدلے تیل کی قیمتیں قابو سے باہر ہوں گئیں، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا، ہمارے پاس بھی تیل کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق کفایت شعاری کے اقدامات تمام وزارتوں، محکموں اور خود مختار اداروں پر لاگو ہوں گے، کفایت شعاری کے اقدامات تمام دفاعی تنظیموں،عدلیہ اورپارلیمنٹ میں یکساں لاگو ہوں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ تمام سرکاری گاڑیوں کو اگلے 2 ماہ کیلئے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کی کمی کی جائے گی تاہم ایندھن کی کمی سرکاری بسوں، ایمبولینس اور موٹربائیکس وغیرہ جیسی آپریشنل گاڑیوں کیلئے نہیں۔
ایندھن کی کمی سے وفاقی سطح پر ساڑھے 4 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی60 فیصد فیصد سرکاری گاڑیاں2 ماہ کیلئے گراونڈ کی جائیں گی، وفاقی وصوبائی کابینہ کے تمام وزرا،مشیر،معاونین رضاکارانہ طورپر2 ماہ کی تنخواہ اور الاؤنسزچھوڑیں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں2 ماہ کیلئے 20 فیصد رضاکارانہ کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام وفاقی وصوبائی محکموں میں گریڈ 20 اوراوپرکے 3 لاکھ روپےسے زائد تنخواہ والے سرکاری افسروں کی2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ تمام وفاقی وصوبائی محکموں کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے غیرترقیاتی بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی ہوگی، بجٹ کٹوتی سے وفاقی سطح پر22 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق جون 2026 تک تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
وزیر اعظم شہبازشریف موجودہ صورتحال کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے اور ان کا قوم سے خطاب اب سے کچھ دیر میں نشر ہوگا۔
سرکاری گاڑیوں کو اگلے 2 ماہ کیلئے ایندھن کی فراہمی میں 50 کی کمی، وفاقی وصوبائی کابینہ کے تمام وزرا،مشیر،معاونین رضاکارانہ طورپر2 ماہ کی تنخواہ اور الاؤنسزچھوڑیں گے












