چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی اوروزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام پہنچایا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایوان بالا کی کارروائی کو افہام تفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر دفاع نے چیئرمین سینیٹ کو وزیراعظم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھیج کر ایوان کا وقار بلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری رویوں کا فروغ ہم سب کا بنیادی فرض ہے، وزیراعظم کا پارلیمان کی بالادستی کے بارے میں کردار لائق تحسین ہے۔

پرویز خٹک نے اُمیدظاہر کی کہ ایوان کی کارروائی کو افہام تفہیم کے ساتھ چلایا جا ئے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY