یوں تو ہر شخص کسی نہ کسی سے ایک حد تک ملتا ہے اور ہم اکثر ایسے لوگوں کو دیکھتے ہیں جن کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر پھر بھی وہ ایک دوسرے سے بے انتہا مشابہت رکھتے ہیں
اسی طرح کا ایک نوجوان حیدر جو مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھتا ہے جو خود کو بالی ووڈ کنگ خان کی کاربن کاپی سمجھتا ہے ۔
اس کی تصاویر لاکھوں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب بھی ہو گئی ہیں
شاہ رخ خان کی حالیہ فلم رئیس میں ان کے انداز کو اپنانے والے حیدر نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہوں نے تہلکہ مچا دیا ۔












