سندھ اسمبلی نے صوبے میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کے بعد عادی مجرموں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ای ٹیگنگ کا بل منظور کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہیبیچوئل آفنڈرز مانیٹرنگ بل 2022 جمعہ کو اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کیا گیا، جس کے تحت حکام مفرور، ضمانت یا پیرول پر رہا مجرموں یا مشتبہ مجرموں کے جسم پر پاؤں یا ہاتھ کے کڑے کی شکل میں الیکٹرانک ڈیوائس لگا سکیں گے۔

صوبائی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رکن غنویر علی خان اسران نے گزشتہ سال پیش کیے گئے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

بل کے مقاصد میں کہا گیا ہے کہ ’اس سے اسٹریٹ کرائمز کی لعنت روکنا، شہروں اور محلوں کی حفاظت یقینی بنایا خاص طور پر صوبے کے شہری علاقوں میں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عادی مجرموں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جاسکے گا‘۔

SHARE

4 COMMENTS

  1. ڈاکٹر صاحب آپ ہمیشہ سے اصولوں کے پابند رہے ہیں اور اسی لئے لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ آپکا ضمیر مطمئن ہوگا۔ انشا اللہ آپ کی قدر و قیمت اس معاشرے میں جلد پہچانی جائے گی۔

LEAVE A REPLY