وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہو رہی تھی، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیزل نہیں کہنا۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے لوئر دیر میں ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے آرمی چیف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ! میں تو نہیں کہہ رہا، عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ امیر ترین آدمی بھی کسی کے آگے جھکے تو عزت نہیں رہتی۔












