پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان نے کرپشن کے خلاف ملک کےطوفانی دوروں کا اعلان کردیا ہے، دادو میں خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ پورےپاکستان کا دورہ کروں گا۔ کوئٹہ،لاہور،کراچی ،ملتان میں جلسوں کے بعد اسلام آباد میں جلسے میں وزیراعظم سے استعفی طلب کریں گے، انھوں نے عوام کوجلسوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جلسوں میں اپنے بچوں کےمستقبل کے لیےلئے آئیں۔

دادو میں خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سب کوکرپشن کےخلاف اکٹھاکریں گے،اب ملک میں کرپٹ طبقے اور مظلوم لوگوں کی جنگ ہوگی۔پہلے مرحلے میں ملک کے بڑے شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے، 26اپریل کو پشاور، 30اپریل کراچی ،27 اپریل لاہور میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا،24 اپریل ،کوئٹہ ،25 اپریل ملتان،23 اپریل کو گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ میں آگیاہوں اور اپکے پیچھے آؤں گا اور انھوں نے سندھ بھر میں جلسوں کا اعلان کیا۔
عمران کا کہناتھا کہ زرداری کے ،دبئی ،لندن ،امریکا ہر جگہ اسکے گھر ہیں جبکہ یہ خود دبئی میں بیٹھا ہے،ہیلی کاپٹر سے بلاول ہاؤس پر اترتا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوگوں کو دھمکا کر شوگر ملز لی جارہی ہیں ،عوام کو لوٹا جارہا ہے،کرپشن سے آپ کے گھر کو لوٹاجارہا ہے،سندھ کے لوگوں کو کرپشن نے تباہ کردیا،غریب اور غریب اور ڈاکو امیر ہوگئے ہیں ،سندھ میں پینے کا پانی نہں ،20سال سے سندھ کے اسکول اور سڑکیں دیکھ رہا ہوں ۔ عمران نے کہا کہ سندھ کے لوگوں اللہ سچ ہے ،سچ آخر میں سامنے ائے گا،اللہ کا وعدہ ہے کہ سچ آخر میں ہمیشہ سامنے آتا ہے۔

انھوں نے کہا پیپلزپارٹی کوڈکٹیٹر نہیں ہلا سکے،لیکن زرداری نے وہ کام کردکھایا،پیپلز پارٹی بڑی جماعت تھی ،پیپلز پارٹی کو زرداری نے چھوٹی جماعت بنا دیا اورپیپلز پارٹی کو تباہ کردیا۔

کھیل کے میدان سے معرکہ سر کرنے کےبعد سیاست میں آنے والے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے تو جنگ چل رہی ہے ،وہ تو پھنس گیا ہے ،نوازشریف کی بدقستمی ہے کہ پاناماکیس میں اس کانام آگیا،پاناماکیس سےپہلےنوازشریف مظلوم بنتاتھا،نواز شریف معصوم شکل بنالیتا تھا،عورتیں ترس کھاتی تھیں،پاناما اسکینڈل سے پوری دنیا کو نواز شریف کی اصلیت کا پتہ چلا،پاناما سے پتہ چلا کہ لندن کہ مہنگے فلیٹس نواز شریف کے ھیں۔خواجہ اصف کہتا تھا لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے ڈاکو آپس میں ملے ہوئےہیں،ڈاکٹر عاصم پر 460 ارب روپے کی چوری کا الزام تھا،ایان علی ،شرجیل میمن بھی کرپشن میں پکڑے گئے ، سوٹ کیسز میں پیسہ دبئی جاتا تھا،آصف زرداری سے پوچھیں اتنا پیسہ کہاں سےآیا۔
پاناما فیصلے پر پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ججوں نے شریفوں کی جانب سے پپیش کیے گئے ثبوتوں کو جھوٹاقرار دیا،دو ججوں نے کہا نواز شریف جھوٹا بھی ہے اور کرپٹ بھی ہے،مستقبل کےججوں نےنوازشریف کو جھوٹا اورکرپٹ کہا۔

SHARE

LEAVE A REPLY