سعودی عرب: کرپشن الزامات، 23 افراد ڈیل کے بعد رہا

0
931

سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد کو حکومت کے ساتھ ڈیل کے بعد رہا کردیا گیا۔

سعودی اخبار کے مطابق ان افراد کی رہائی گزشتہ دو دنوں کے دوران مالی تصفیے کے بعد عمل میں آئی تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید افراد کو رہا کیے جانےکا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ شہزادوں ، حکومتی عہدیدار اور کاروباری شخصیات سمیت زیر حراست 200سے زائد افراد کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کرپشن کے الزامات قبول کرنے والوں کو ناجائز طور پربنائے گئے اثاثوں کا کچھ حصہ ادا کرنے پر رہا کیا گیا، جبکہ الزامات سے انکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY