ریڈیو پاکستان کے پنشرز کو پنشن کی عدم ادائیگی

1
870

اسلام آباد (ملک اسلم اعوان۔ نمائندہ عالمی اخبار)
ریڈیو پاکستان کے پنشرز کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں پنشنرز نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس سلسلے میں خیر پور سندھ میں محمد ملوک، کٹوہر علی،گل اسداللہ میمن، علی گل کٹوہر، عبد الوحید میمن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریڈیو پاکستان کے پنشرز کو گزشت تین سال سے کیموٹیشن کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اسی طرح میڈیکل کی مد میں بھی کئی سال سے کوئی ادائیگی نہیں ہو رہی۔

مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کا گزارہ مشکل سے مشکل تر ہو رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے پنشن بھی وقت مقررہ پر نہیں مل رہی۔ جس کی وجہ سے پنشرز میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔

آخر میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کے حل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو مستقل بنیادوں پر اس حساس ادارے کے پنشرز کے مسائل کے حل کے لائحہ عمل تیار کے۔

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY