مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم کو پتہ چل رہا ہے کہ میری نااہلی کیوں ہوئی؟ مجھے فخر ہے کہ میری نااہلی کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی، نااہلی اس پر نہیں ہوئی کہ میرے کسی بھی دورِ حکومت میں کبھی کوئی کرپشن ہوئی ہو۔
نواز شریف نے شرکاء سے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہئے کہ آپ کی پارٹی کے سربراہ کا دامن صاف ہے، مجھ سے کہا گیا ہے کہ تنخواہ وصول کیوں نہیں ہوئی؟ اور یہ اثاثہ ہے، اس لئے ظاہر کرنا چاہئے تھا مگر میں پوچھتا ہوں کہ جب تنخواہ وصول ہی نہیں ہوئی تو کیا ڈکلیئر کرتا؟ یہاں پر لوگوں کی جیبیں بھری ہوئی ہیں اور وہ ڈکلیئر نہیں کرتے۔












