آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی کا دورہ کیا

0
359

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی کا دورہ کیا اوراگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹرکا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایل او سی پر فارمیشن کمانڈر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے جذبے،کنٹرول لائن پر نگرانی کے کڑے نظام اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے کیا

SHARE

LEAVE A REPLY