وزارت مذہبی امور نے ریگولرحج اسکیم اور اسپانسر شپ حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولرحج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں2 اپریل تک توسیع کی گئی ہے، نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کے لیےکھلے رہیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ اسپانسرشپ حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں ایک ہفتہ توسیع کی گئی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا، سمندر پارپاکستانی 9 اپریل تک اسپانسر شپ حج اسکیم میں رقوم بھجواسکیں گے، رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفربھجوانا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق رقوم کی تصدیق اورپراسس کے لیے درخواست گزاریا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں، اسپانسر شپ حج اسکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائےگا، حج درخواست گزار مزید معلومات اور پراسس کے لیے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY