بغداد ميں دوہرے بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک

0
890

عراقی دارالحکومت کے وسط ميں واقع ايک اہم کاروباری علاقے ميں دوہرے بم دھماکوں کے نتيجے ميں اب تک کم از کم ستائیس افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے۔ پوليس اور طبی ذرائع نے ان ہلاکتوں کی تصديق کرتے ہوئے بتايا کہ شہر کے الرشید نامی علاقے ميں اکتيس دسمبر ہفتے کے روز ہونے والے ان دھماکوں کے نتيجے ميں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

پوليس کے ايک کرنل نے بتايا کہ يہ دھماکے کئی دکانوں کی تباہی اور اکیس ہلاکتوں کے علاوہ چوالیس افراد کے زخمی ہونے کا سبب بھی بنے۔ ہفتے کے روز عموماً يہ علاقہ خريداروں اور دکان داروں سے کھچا کھچ بھرا ہوتا ہے۔ تاحال کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہيں کی۔ اکتوبر کے وسط کے بعد سے يہ بغداد ميں ہونے والے سب سے خونريز حملے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY