سابق امریکی صدر اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے علاقے کوچیلا میں سابق صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے لوڈڈ گن اور جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے جو کالے رنگ کی گاڑی میں آیا اور اسے چیک پوائنٹ پر ہی پکڑا گیا جہاں اس سے دو قسم کا اسلحہ اور بھرے ہوئے میگزین ملے۔

SHARE

LEAVE A REPLY