دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 57 لاکھ 35 ہزار 544 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 4,341,576 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 618 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 1 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 44 لاکھ 97 ہزار 824 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 35 ہزار 219 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار 916 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 29 ہزار 702 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 66 ہزار 13 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار 176 ہو گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY