وفاقی وزارت داخلہ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے لیے بنائی گئی خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خصوصی سیکیورٹی ڈویژن سی پیک کے تحت چلنے والے تمام ترقیاتی منصوبوں اور ان پر کام کرنےو الے چینی کارکنوں کی حفاظت کرے گا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق خصوصی سیکیورٹی ڈویژن میں 13 ہزار 700 اہلکارو ہیں جبکہ اس کے 9 بٹالینز کو 6 ونگز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
منصوبہ بندی ڈویژن کے ایک عہدیدار کے مطابق صوبائی حکومتوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد وزارت داخلہ خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں کو ان صوبوں میں جاری سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کرے گی۔












