صادق سنجرانی چیئرمین، مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب

0
1254

صادق سنجرانی چیئرمین، مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب، اپوزیشن کو شکست

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے 98 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

انتخاب میں مرزا محمد آفریدی نے 54 اور عبدالغفور حیدری 44 ووٹ حاصل کرسکے

……………………

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کا الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئےاور انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے

سنجرانی نے اڑتالیس اور گیلانی نے بیالیس ووٹ لیئے جبکہ یوسف گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہو گئے

ایوان میں موجود 98 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ آخری ووٹ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفرحسین شاہ نے کاسٹ کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معرکے کیلئے پی ڈی ایم کے مولانا عبدالغفور حیدری اور مرزا محمد آفریدی آمنے سامنے ہیں.

سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔

چیئرمین سینیٹ کی ووٹنگ کے عمل میں پہلا ووٹ پی ڈی ایم کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے کاسٹ کیا، جبکہ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفرحسین شاہ نے آخری ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹنگ کے عمل کے لیے حروف تہجی کے اعتبار سے سینیٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے بلایا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی ووٹنگ کے دوران سینیٹر احمد خان کا بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر انہیں دوبارہ بیلٹ پیپر دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY