قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر این اے 18 ہری پور کے ضمنی الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے الزامات لگا رہے ہیں، الزمات میں این اے 18 ہری پور میں ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا بھی شامل ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوے حقائق کے سراسر منافی ہیں، عام انتخابات میں عملے کی کمی کے باعث آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، تاہم ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے، ضمنی انتخاب میں اسی ایریا میں تعینات الیکشن کمیشن افسران کو ڈی آراو اور آراو مقرر کیا گیا، الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت یہ کمیشن کا مکمل طور پر قانونی اختیار ہے













