آٹھ اپریل اٹھارہ سو ننانوے
امریکا سے تعلق رکھنے والی مارتھا پلیس پہلی خاتون تھیں جنہیں برقی کرسی پر سزائے موت دی گئی
آٹھ اپریل انیس سو پچاس پاکستان اور بھارت نے لیاقت نہرو معاہدے پر دستخط کیے
اپریل آٹھ 1950 کو نئی دہلی میں پاکستان کے وزیراعظم لیاقت علی خان اور بھارت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جو لیاقت نہرو معاہدہ کہلایا۔ اس معاہدے میں ضمانت دی گئی تھی کہ دونوں حکومتیں اپنے اپنے علاقوں میں اقلیتوں کو بلا امتیاز مذہب، شہری حقوق میں مکمل برابری کا درجہ، جان، مال، عزت و آبرو اور ثقافت کا تحفظ، نقل و حرکت کی آزادی اور تقریر و تحریر اور کاروبار اور عبادت کی آزادی دیں گی۔ 10 اپریل 1950 کو دونوں ممالک کی اسمبلیوں نے اس معاہدے کی توثیق کی۔ کیا پاکستان کے غیر مسلم شہری اس معاہدے کے عملی اطلاق پر بحث کر سکتے ہیں؟
آٹھ اپریل انیس سو ستانوے مائیکروسافٹ کارپوریشن نے انٹرنیٹ ایکسپلورر چار اعشاریہ صفر جاری کیا













