پنجاب الیکشن: انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان کی چیف جسٹس سےچیمبر میں ملاقات

0
1021

پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے لیے سکیورٹی کی فراہمی کے معاملے پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت دیگر ججز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں ڈی جی ملٹری آپریشنز اور سیکرٹری دفاع بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبرمیں 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منیب اختربھی چیف جسٹس کے چیمبرمیں موجود تھے جب کہ اس ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال کے بارے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوپنجاب میں انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہمی پررپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 14مئی کو پنجاب میں صوبائی انتخابات کاحکم دے رکھا ہے اور عدالت نے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کو براہ راست الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا بھی حکم دیا تھا لیکن قومی اسمبلی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا مسترد کردیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY