جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ہیمبرگ میں جاری جی ٹوئنٹی سمٹ کے تقریباﹰ سبھی شرکاء نے عالمی سطح پر آزادانہ اور منصفانہ تجارت کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔ تاہم چند رہنماؤں کے مابین کچھ اختلاف رائے کے باعث سمٹ کے اختتامی اعلامیے کی تیاری پر کام آج رات گئے تک جاری رہے گا۔
جرمن چانسلر نے یہ بات جمعے کی شام جی ٹوئنٹی سمٹ کی پہلے روز کی کارروائی کے اختتام پر کہی۔ چانسلر میرکل نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماحولیاتی پالیسی پر اختلافات کے باوجود اس موضوع پر ہونے والے اجلاس کے پہلے حصے میں بھی شریک ہوئے۔













