ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی کا کہنا ہے کہ ایک نیا قانون تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو کسی بھی وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قطری میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ بل کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں کو اس وقت تک آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ جنگی ہرجانہ ادا نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے جہاز ایران سے پیشگی اجازت اور منظوری حاصل کرنے کے بعد گزر سکیں گے۔













