لندن برج پر حملہ آوروں میں سے ایک شناخت ہوگیا

0
950

لندن برج پر حملہ آوروں میں سے ایک شناخت ہوگیا، اس کے نام کا مخفف اے بی زیڈ بتایا گیا ہے اور وہ لندن کےعلاقے بارکنگ میں رہائش پذیر تھا۔

برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق اے بی زیڈ مشرقی لندن میں رہائش پذیر تھا اور وہ جہادی وڈیوز دیکھ کر انتہا پسندی کی جانب راغب ہوا ۔

میڈیا ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اے بی زیڈ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں کام کرتا رہا ہے جبکہ برطانوی پولیس نے ابھی تک حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی شب لندن برج اور بورو مارکیٹ حملوں میں 7 افراد ہلاک اور38 زخمی ہوئے تھے، پولیس کی فائرنگ سے تینوں حملہ آوروں بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ کے مختلف گھروں میں چھاپوں کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY