پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 216 سے امیدوار بشیر احمد میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق بشیر میمن کے پاس 5 لاکھ روپے کیش، 50 تولہ سونا موجود ہے، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر 45 ایکڑ زمین کے مالک بھی ہیں۔
بشیر میمن کے پاس 2021 میں ریٹائرمنٹ کی مد میں97 لاکھ 86 ہزار روپے بھی ملکیت کا حصہ ہیں، 2022-23 میں 55 لاکھ روپے سے زائد پینشن کی مد میں حاصل ہوئے۔
دستاویز کے مطابق بشیر میمن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت11 کروڑ 29 لاکھ 64 ہزار 946 روپے ہے۔












