پاکستان میں محرم الحرام کی یکم آٹھ جولائی ، یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ ہوگا

0
1243

نئے اسلامی سال کا چاند نظرنہیں آیا ،لہٰذایکم محرم الحرام آٹھ جولائی پیر اوریوم عاشور سترہ جولائی بروزبدھ کوہوگا۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس ہوا۔ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورسپارکو کے ممبران شریک ہوئے۔جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پرہوئے ۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ یکم محرم الحرام 8جولائی اوریوم عاشور 17 جولائی کوہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY