دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں واقع شیعہ مسجد پر کیا گیا حملہ اُس کے ایک کارکن نے کیا تھا۔ اعلان کے مطابق حملہ آور ابُو عمار الترکمانی نے بارودی جیکٹ کو ’مشرکوں‘ کی عبادت گاہ میں داخل ہو کر اڑایا تھا۔
جمعہ 20 اکتوبر کو کابل کی امام زماں مسجد پر کیے گئے حملے میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔ اس سے پہلے بھی سنی انتہا پسندوں کی یہ تنظیم شیعہ مساجد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔ رواں ہفتہ افغانستان کے لیے بہت ہی خونی رہا ہے، مختلف حملوں میں 180 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔












