اطلاعات کے مطابق ریاض میں سعودی شاہی محل کے قریب فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور کچھ میڈیا نے اسی بغاوت کی کوشش سے بھی تعبیر کیا ہے
دوسری اطلاعات کے مطابق
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کومار گرایاگیا، سعودی سیکورٹی عہدیدار کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے کھلونا ڈرون مار گرایا ۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا پر کئی وڈیوز اپ لوڈ کی گئی تھیں جن میں شاہی محل کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں ۔
ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خزامہ ڈسٹرکٹ میں ڈرون کو دیکھ لیا تھا اور اس سے حکم کے مطابق نمٹا گیا ۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ واقعہ میں کوئی نقصان ہوا ہے یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔
سعودی سیکورٹی عہدیدار کے مطابق واقعے کے وقت سعودی شاہ سلمان شاہی محل میں موجود نہیں تھے ۔
میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ سلمان کو فوری طور پر ملٹری بنکر میں پہنچا دیاگیا۔













