ملنے کےنہیں نایاب ہیں ہم پچھلے سال مدرڈے یہ کولاج بنا کر ماں کو مبارکباد دی تھی ویسے تو میری امی کوسالگرہ ااور مغربی تہوار سخت ناپسند تھے مگر مدرڈے پر جب میں فون کرتی تو وہ بہت خوشی ہوتیں پھر مسرت بھرے لہجے میں کہتیں اچھا آج مدرڈے ہے ابھی تک تمہارے بھائی کا فون نہیں آیا امی آج میں نے پڑھ کر بہت دعا کی ہے یقیناً یہ تحفے آپ تک پہنچ گئے ہونگے آپ ایک نیک اور پاکیزہ روح تھیں اللہ تعالیٰ جنت الفردوس کے بلند درجات ومقامات سے نوازے محبت کا اظہار ماوں کو بہت اچھا لگتاہے محبت کے اظہار میں بخل نہ کریں پتہ نہیں وقت کے کس موڑ پر آپ سے انگلی چھڑا کر دارالبقاکی طرف کوچ کر جائیں آنسو لکھنے نہیں دے رہے امی آنسووں کا نذرانہ اوردعاوں کا گلدستہ قبول کیجئے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ آپ ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں تم میرے پاس ہوتے ہو گویا












