اقوام متحدہ کے سابق سکیرٹری جنرل کوفی عنان اسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مختصر سی علالت کے بعد ان کا انتقال ہفتے کی صبح سوئٹزرلینڈ میں ہوا۔ کوفی عنان 1938ء میں کوماسی میں پیدا ہوئے تھے، جسے اب گھانا کہا جاتا ہے۔
وہ 1997ء سے 2006ء تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہے تھے۔ 2001ء میں اُنہیں اور اقوام متحدہ کو مشترکہ طور پر نوبل کے امن انعام سے نواز گیا تھا۔ عنان شام کے لیے خصوصی مندوب کے فرائض بھی ادا کر چکے ہیں۔












