آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں گزشتہ روز ہونے والے پولنگ کے بعد ابتدائی طور پر پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔
میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع سے غیرحتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک ہزار 83 نشستوں میں سے ایک ہزار 70 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں۔
سیاسی جماعتوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہے جو اب تک 371 نشستیں جیت چکی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار 313 نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن 230 اور پیپلزپارٹی کے 139 امیدوار اپنی سیٹیں جیت گئے۔ مسلم کانفرنس اور تحریک لبیک 8،8 سیٹوں پر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی بھی ایک نشست جیت گئی۔












