مغربی افغان صوبے فراہ میں طالبان نے گھات لگا کر پولیس کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے میں کم از کم بیس پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی صوبائی کونسل کے ایک رکن کے مطابق اس حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں نائب صوبائی پولیس سربراہ شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا یہ قافہ لشوا جووائن کی جانب جانب جا رہا تھا، جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری ذمہ داری قبول کر لی ہے












