پولیس اور یونین لیڈرز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں کئی ہزار گارمنٹس ملازمین نے اہم برآمدی صنعت کی تنخواہوں میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ گارمنٹس فیکٹریوں کے مالکان ملازمین کی جانب سے احتجاج، توڑ پھوڑ کے بعد تنخواہوں میں اضافے پر راضی ہوئے تھے۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس پرتشدد مظاہروں میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جبکہ سڑکوں کی بندش اور گاڑیوں اور فیکٹریوں توڑ پھوڑ کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا تھا۔

اس حوالے سے انڈسٹریل پولیس کے ڈائریکٹر سمین الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ’ دارالحکومت ڈھاکا کے مضافات میں اسہولیا گارمنٹس مینوفکچرنگ بیلٹ میں 10 فیکٹریز ورکرز نے ہائیوے بلاک کرنے کی کوشش کی‘، تاہم ہم نے فوری طور پر انہیں منتشر کردیا اور تمام دیگر فیکٹریاں کھلی ہوئی ہیں‘۔

دوسری جانب یونین لیڈر کا کہنا تھا کہ اگرچہ کئی ملازمین کام پر واپس آگئے لیکن زیادہ تر ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے مجوزے سے ناخوش ہیں کیونکہ تنخواہوں میں توقع کے مطابق اضافہ نہیں کیا گیا۔

بنگلہ دیش گارمنٹس اور انڈسٹریل ورکرز فیڈریشن کے صدر بابل اختر کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں یہ قبول کرنا پڑا کیونکہ یہ تجویز ہماری وزیراعظم کی طرف سے آئی تھی اور ہم کس طرح ان کی تذلیل کرسکے؟‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم تمام ملازمین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کام بحال کریں اور ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم عنقریب ہماری مناسب اجرت کو یقینی بنائیں گی‘۔

SHARE

LEAVE A REPLY