امریکا اور ایران کے وفود کی نیویارک میں تین گھنٹے طویل ملاقات

0
853

امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان نیویارک میں تین گھنٹے ملاقات ہوئی۔

امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ایران کے ثالثوں کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی، ہم دیکھیں گے کہ اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مستقبل قریب میں ایک اور ملاقات بھی طے کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی اور اس ضرورت کی بنیاد پر بھی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایرانی شرائط پیش کی جائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایرانی ناکہ بندی ختم، ایرانی اثاثے جاری اور تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY