امریکا نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے حق میں اپنا ویٹو کا حق استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
روس نے منگل کے روز شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات میں ایک سال کی توسیع کرنے کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناؤئرٹ کا اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ امریکا اس بات پر انتہائی مایوس ہے کہ روس نے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیے جانے والے شامی عوام کی بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دی۔













