آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے ہاٹ فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دے کر پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔
لیڈز کے ہیڈنگلے گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں ورلڈ کپ میں بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم سری لنکا نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ٹیم انگلینڈ کو 20رنز سے ہرادیا۔
سری لنکن کپتان کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 9وکٹ پر 232رنز بناکر انگلینڈ کو نسبتاً آسان ہدف دیا۔
سری لنکاکا انگلینڈ کو 233رنز کا ہدف
سری لنکن بولنگ لائن نے آسان ہدف کا حصول مشکل بنادیا اور انگلش ٹیم ہوم گرائونڈ پر 212 رنز بناسکی۔
ملینگا نے 4، ڈی سلوا نے 3 اور اوڈانا نے 2وکٹ اپنے نام کیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے 50 اوورز میں اینجلو میتھیوز کے 85رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر9 وکٹ پر 232رنز بنائے۔
ایونٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد سری لنکا نے6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے تاہم ہار کے باوجود انگلینڈ کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ بدستور تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔












