پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز آخری سیشن میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنالیے ہیں، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل اور اسد شفیق نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے اپنی گزشتہ روز کی نامکمل اننگز 255 رنز 3 وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو حارث سہیل اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
محمد عباس 26 گیندوں پر ایک ہی رن بنا سکے تھے، جس کے بعد چوتھی وکٹ پر حارث سہیل اور اسد شفیق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کی۔ اسد شفیق 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ حارث سہیل 88 رنز بنا کر کپتان سرفراز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
واضح رہےکہ دبئی ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کی خاص بات دو سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ کی شاندار سنچری اننک تھی۔ انہوں نے 15 چوکوں کی مدد سے 208 گیندوں پر 126 رنز بنائے۔












