جمال احمد مختار ابا عبد اللہ
شہید الفت غفار ابا عبد اللہ

کریں خدا سے دعا میری عافیت کے لیے
بہ نام عابد بیمار ابا عبد اللہ

عقیل و حضرت حمزہ کی شان کے مظہر
جلال جعفر طیار ابا عبد اللہ

کرینگے آپ کی جرت پہ ناز محشر تک
بتول و حیدر کرار ابا عبد اللہ

نثار آپ پہ ماں باپ اور مرے بچے
ہیں آپ فقر کا معیار ابا عبد اللہ

مجھے بھی خواب میں جلوہ کبھی دکھا دیجے
ہوں میں بھی طالب دیدار ابا عبد اللہ

بلال آپ کے اصغر کا اک موالی ہے
مرے رسول کے دلدار ابا عبد اللہ
بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY