نوازشریف کےصاحبزادےحسین نوازلندن روانہ ہوگئے۔اسلام آباد سے نجی ائرلائن کےذریعے دبئی گئے ہیں جہاں سے لندن جائیں گے ۔ حسن نواز پہلے ہی واپس جاچکے ہیں۔
وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے بڑے صا حبزادے حسین نوازنجی پرواز سے روانہ ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ پیش ہونے سے قبل حسین نواز پہلے دوحہ اورپھر لندن ہو کرآچکے ہیں۔ وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی لندن جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے لندن میں ہی رہائش پزیر ہیںٕ، پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سےتشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے پاکستان آئے تھے ، جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد دونوں لندن روانہ ہوگئے۔
حیسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے 6 بار جبکہ حسن نواز 3 بار پیش ہوئے

SHARE

LEAVE A REPLY