بھارتی کپتان روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے۔

روہت شرما نے یہ دونوں کارنامے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں سر انجام دیے۔

ورلڈکپ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کے کیلئے 273 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کرس گیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 553، پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 476، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم نے 398 چھکے مارے۔

SHARE

LEAVE A REPLY