آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں آج سری لنکا اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہوگا۔
میچ اوول میں پاکستانی وقت کے مطابق دن کے ڈھائی بجے شروع ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اتوار کے روز برمنگھم میں ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 45 اوورز میں 291 بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، آسٹریلیا نے نو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 53 نز بنائے تھے کہ میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا تاہم اس کا فائدہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ کی صورت میں ہوا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہر دو سال بعد ہوتی ہے، بھارت اور آسٹریلیا یہ اعزاز دو دفعہ اپنے نام کرچکے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ نے ایک ایک بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے











