کلبھوشن یادیو کیس، حکومت کا سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی خدمات حاصل کرنے پرغور، ذرائع کا دعویٰ، حکومت تصدق جیلانی کو عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج لگانے کی خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کے بھرپور دفاع کی تیاری کر لی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس سے متعلق مقدمے میں عالمی عدالت انصاف میں جامع جواب 12 اکتوبر تک جمع کرایا جائے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY