سانحہ سیالکوٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ

0
803

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں پر ہجوم مشتعل نے مبینہ توہین مذہب کا الزام لگا کر سری لنکن شہری کو بیہمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، علماء سمیت تمام مکتبہ فکر نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سانحہ سیالکوٹ کے واقعہ پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔ 20 دسمبر کو سینیٹ اور 22 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت کر لی ہے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر دونوں ایوانوں میں سانحہ سیالکوٹ پر بحث کروائی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY