یمنی سکیورٹی حکام کے مطابق ایک خود کُش بمبار نے، جس کا تعلق غالباً القاعدہ سے تھا، جنوبی یمن میں ایک حکومتی عمارت پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔

اس حملے کے باعث زخمی ہونے والے دَس افراد میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں کہیں زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا لیکن گارڈز نے اس حملہ آور کو اپنی بارود سے لدی گاڑی عمارت کے اندر لے جانے سے پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY