ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیوں کا مغربی ممالک کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،انہوں نےعرب عوام پرزوردیاکہ وہ امریکاکےخلاف اٹھ کھڑےہوں۔
سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن معاشی اور نفسیاتی دباؤ سے ایران کو اپنے آگے جھکانا چاہتا ہےمگر ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا نہ ہی ناجائز مطالبات مانے گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی محروم اور مزاحمتی اقوام کی حمایت جاری رکھی جائےگی ،انہوں نےواضح کیا کہ دشمن نے حملہ کیا تو دس گنا شدت سے جواب دیں گے۔












