صدر ٹرمپ کا اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ

0
1035

دو امریکی حکام نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا فی الحال پاکستان آنے کا ارادہ نہیں، جے ڈی وینس اس لیے پاکستان نہیں آرہے کہ اس بار ایرانی اسپیکر باقر قالیباف مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق باقر قالیباف کو ایرانی وفد کے سربراہ اور جے ڈی وینس کے ہم منصب کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات آگے بڑھتے ہیں تو جے ڈی وینس کسی بھی وقت پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں، جے ڈی وینس کا عملہ اسلام آباد میں ہوگا اور مذاکرات کا حصہ رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY