جاپان نے ملک بھر کے تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کے روز ٹوکیو حکومت کی جانب سے یہ بیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے کیا گیا۔
وزیراعظم شینزو آبے کے مطابق ملک بھر کے تمام ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی اسکول آگے ماہ کے آخر تک بند رہیں گے۔ اس حکومتی اعلان سے جاپان میں چونتیس ہزار آٹھ سو سنتالیس اسکولوں میں پڑھنے والے 12.8 ملین بچے متاثر ہوں گے۔
شینزو آبے نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اگلے دو تین ہفتے انتہائی اہم ہیں۔











