ایم کیوایم پاکستان پہلے ہی امتحان میں ناکام ہوگئی۔ حیدر آباد کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم لندن کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی یونین کمیٹی 9 کا میدان متحدہ لندن کے امیدوار کے نام رہا۔ میدان میں اترے بغیر پی ایس پی کو بھی ایک ووٹ مل گیا۔
سندھ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن میں کئی رنگ دیکھے گئے، بعض جگہ پر کارکنان آمنے سامنے بھی ہوئے۔ سکھر میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کارکنان آمنے سامنے۔ یونین کمیٹی نو میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔
حیدر آباد کی یوسی چھالیس میں ایم کیوایم لندن کا حمایت یافتہ امیدوار سات سو ارسٹھ ووٹ لے کر کامیاب رہا، جبکہ متحدہ پاکستان کے توقیر احمد کو شکست ہوئی۔
خیرپور میں کوٹ ڈی جی وارڈ آٹھ پر دنگل سجا۔ پیپلزپارٹی امیدوار احسان خاصخیلی کا حمایتی بیلٹ پیپر لے کر بھاگ گیا جس کے باعث پولنگ کئی گھنٹے معطل رہی

SHARE

LEAVE A REPLY